News 16 April 2018

شام میں امریکی جارحیت کے خلاف ملک گیر مظاہرے

Rate this item
(0 votes)

لاہور، شام میں امریکہ اور اتحادیوں کی جارحیت کے خلاف آئی ایس او کے زیر اہتمام ملک گیر مظاہرے کئے گئے۔

بلتستان، لاہور، پشاور،لاڑکانہ، ملتان، کراچی، فیصل آباد، لیہ سمیت ملک کے اہم مقامات پر عالمی سامراج کی جارحیت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی گئی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے شام پر میزائل حملوں کے خلاف اقوام متحدہ کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، دنیا میں امن اور انسانی حقوق کا راگ الاپنے والے ممالک بھی اس جرم میں برابر کے شریک ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مشرق وسطٰی کی کشیدہ صورتحال اور اس میں روز بروز بگاڑ کا سبب امریکہ اور اسرائیل ہیں، جن کا مقصد صرف مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرکے انہیں ٹکڑے ٹکڑے کرنا ہے، لیکن ہم انہیں اس مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں اور ان مظالم کے خلاف ہر سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔ اس موقع پر مظاہرین نے امریکہ مخالف نعرے بازی کی اور امریکی و اسرائیلی پرچم نذر آتش کئے۔

Read 66 times
Last modified on 16 April 2018
News Desk

Email This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

Picture Gallery