News 13 May 2018

آئی ایس او پاکستان کاصوبائی کنونشن اختتام پزیر، برادر اویس سندھ و بلوچستان کے صدر منتخب۔

Rate this item
(0 votes)

آئی ایس او پاکستان کاصوبائی کنونشن اختتام پزیر، برادر اویس سندھ و بلوچستان کے صدر منتخب۔

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام سندھ میں عاشقان امام مہدی عج صوبائی کنونشن منعقد ہوا۔ دوروزہ کنونشن میں صوبہ بھر سے طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

عاشقان امام مہدی عج کنونشن کے کنونشن کے پہلے روز شہداء ملت تشیع پاکستان کو خراج عقیدت عقیدت پیش کرنے کرنے کے لئے شب شہداء کا انعقاد ہوا۔شب شہداء میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری،مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان برادر انصر مہدی اور علامہ اسد نقوی اور مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری برادر قاسم شمسی نے خطاب کیا ۔شب شہداء میں ماتم داری اور نوحہ خوانی بھی کی گئی ۔

کنونشن کے دوسرے رو تعلیمی کنونشن ز تعمیر ملت بذریعہ تعلیم منعقد ہوئی جس سے رکن مرکزی نظارت ڈاکٹر عقیل موسیٰ،موٹیویشنل سپیکر برادر سبط حسن اور برادر احسن رضا نے خطاب نے کیا ۔مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کی رغبت طلبہ میں کم پائی جاتی ہے جبکہ نوجوانان پاکستان کی پہلی ترجیع علم ہونی چاہئے۔

صوبائی کنونشن کے دوسرے روزمہدویت امید بشریت کانفرنس میں منعقد ہوئی جس سے علامہ حیدر علی جوادی ،علامہ احمد اقبال رضوی ،علامہ مقصود ڈومکی اور مرکزی صدر برادر انصر مہدی نے خطاب کیا مقررین کا کہنا تھا کہ عالم انسانیت ،عالمی حکومت کی طرف گامزن ہے یعنی دنیا کو مہدویت یا عالمی حکومت کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہادت ہماری میراث ہے اور اس کے نتیجے میں ہم مزید مظبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی قوم کو برباد کرنے کیلئے مایوسی کا ہتھیاراستعمال کیا جاتا ہے لیکن ہم بیدار اور مضبوط قوم ہیں۔

مرکزی صدر انصر مہدی کا مزید کہنا تھاکہ دنیا عالمی حکومت کی متلاشی ہے اور مہدویت تمام انسانیت کو مسائل سے نکالنے کے لئے ایک امید سمجھتے ہیں۔ دنیا اس وقت عالمی گلوبلائزیشن کی طرف بڑھ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امام مہدی کے انقلاب کے بعد دنیا میں مظلومین کی حکومت ہوگی، یہ تب ہی ممکن ہے جب پوری دنیا میں امام مہدی کا نام ہوگا، امام مہدی عج کا زمانہ علم و دانش کا زمانہ ہوگا، جہاں معاشرہ میں صالح افردموجود ہوں گیاور وہ صالح افراد دنیا پرحکومت کریں گے

کنونشن کے اختتام پر صوبائی صدر کا انتخاب عمل میں لایا گیا کراچی کے سابق صدر برادر اویس رضا کو سندھ و بلاچستان کا صدر منتخب کیا گیا۔ شرکاء کنونشن نے سکھر میں امریکہ مردہ باد ریلی میں بھی شرکت کی۔

Read 67 times
Reporter AA

Email This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

Picture Gallery